صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر مختلف سمریوں کی منظوری دیدی
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) صدر مملکت ممنون حسین نے اٹارنی جنرل پاکستان کے قواعد و ضوابط میں ترامیم اور آغا حسن عابدی مرحوم کو ستارہ امتیاز دینے سمیت مختلف سمریوں کی منظوری دیدی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاصم امام احتساب عدالت چار پشاور کے جج مقرر کر دیا گیا ہے جبکہ عبدالرزاق درانی کی بطور ڈی جی آپریشنز گواردر پورٹ اتھارٹی تعیناتی کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق اٹارنی جنرل پاکستان کے قواعد و ضوابط میں 2 ترامیم کی منظوری دینے اور آغا حسن عابدی مرحوم کو ستارہ امتیاز دینے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر تمام سمریوں کی منظوری دیدی ہے۔