قومی اسمبلی میں انتخابی فہرست ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش، اپوزیشن کی مخالفت

قومی اسمبلی میں انتخابی فہرست ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش، ...
قومی اسمبلی میں انتخابی فہرست ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کی قرارداد پیش، اپوزیشن کی مخالفت

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی، ایم کیو ایم اور جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی میں انتخابی فہرست ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کیلئے پیش کی گئی قرارداد کی مخالفت کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں انتخابی فہرست ترمیمی آرڈیننس میں توسیع کیلئے قرارداد پیش کی جائے جس کے متن میں کہا گیا ہے کہ آرڈیننس میں 120 روز کی توسیع کی جائے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی، جماعت اسلامی اور ایم کیو ایم نے قرارداد کی مخالفت کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی کے رہنماءنوید قمر کا کہنا تھا کہ آرڈیننس سے معاملات چلانے ہیں تو پارلیمینٹ کی کیا ضرورت ہے؟ کیا حکومت الیکشن بھی آرڈیننس کے ذریعے ہی کرائے گی؟ قومی اسمبلی کے رکن شیر اکبر خان کا کہنا تھا کہ حکومت آرڈیننس کے بجائے بل لائے، حمایت کریں گے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -