عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو ایم کیو ایم کی موجودگی میں ٹاک شو میں جانے سے روک دیا

عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو ایم کیو ایم کی موجودگی میں ٹاک شو میں جانے سے ...
عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو ایم کیو ایم کی موجودگی میں ٹاک شو میں جانے سے روک دیا

  

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان جاری کشیدگی اور دونوں اطراف سے شدید بیان بازی کے بعد چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پارٹی رہنماﺅں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ کسی بھی ایسے ٹی وی ٹاک شو میں نہ جائیں جہاں ایم کیو ایم کا نمائندہ موجود ہے۔عمران خان کی جانب سے مزید واضح کیا گیا ہے کہ ایم کیو ایم کے نمائندوں کی موجودگی مین کسی ٹاک شو کا حصہ نہ بنیں اور ایسی جگہ پر موقف دینے سے گریز کریں۔واضح رہے اس سے قبل ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے بھی کارکنان کو ان کے خلاف لگائے گئے الزامات کے جواب میں خاموش رہنے اور صبر کرنے کی تلقین کر رکھی ہے۔

سب جانتے ہیں دھرنے میں کیا ہوتا تھا ، عمران خان کو نشہ کیے بغیر نیند نہیں آتی : مصطفی عزیز آبادی

مزید :

اسلام آباد -اہم خبریں -