سندھ حکومت دہشت گردی کے 64 کیسز فوجی عدالتوں میں بھجوائے گی

سندھ حکومت دہشت گردی کے 64 کیسز فوجی عدالتوں میں بھجوائے گی
سندھ حکومت دہشت گردی کے 64 کیسز فوجی عدالتوں میں بھجوائے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سندھ حکومت کی جانب سے دہشت گردی کے 64 مقدمات کو فوجی عدالت میں بھجوانے کا فیصلہ کر لیا۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سندھ حکومت دہشت گردی کے 64 مقدمات کو فوجی عدالتوں میں بھجوائے گی۔انہوں نے مزید واضح کیا کہ اس 64 مقدمات میں 10 مقدمات علاقہ غربی ، 7 علاقہ شرقی ، 6 علاقہ جنوبی جبکہ 3 مقدمات سٹی ایریا سے شامل کیے گئے ہیں ۔سید قائم علی شاہ نے مزید بتایا کہ کراچی کے علاوہ 11 ضلع ملیر اور ایک مقدمہ ضلع سکھر سے بھی شامل کیا گیا ہے جبکہ ان مقدمات میں جسٹس مقبول باقر حملہ کیس اور ایئرپورٹ حملہ کیس کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

سانحہ 12مئی کیس میں گرفتار ملزم 90روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے