متحدہ عرب امارات جانے کےخواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر،فیس میں اضافہ کر دیا گیا

متحدہ عرب امارات جانے کےخواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر،فیس میں اضافہ کر دیا ...
متحدہ عرب امارات جانے کےخواہشمند افراد کیلئے بڑی خبر،فیس میں اضافہ کر دیا گیا

  

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی کے نیچرالائزیشن اینڈ ریزیڈنسی ڈیپارٹمنٹ نے کوئی بھی نئی ویزا فائل کھولنے کے لئے مطلوبہ فیس میں 220درہم (تقریباً 6000پاکستانی روپے) کا اضافہ کردیا ہے جو کہ متحدہ امارات کی تمام ریاستوں میں نافذ العمل ہوگا۔

مزید پڑھیں:سعودی بادشاہ کا عدل، یمنی کو سچا، شہری کو جھوٹا قرار دے کر تھپڑ ماردیا

محکمے کے سینئر افسر نے نیوز ویب سائٹ ”ایمریٹس 247“ کو بتایا کہ فیس میں اضافے کا اطلاق یو اے ای کے شہریوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکیوں پر بھی ہوگا۔ کسی بھی غیر ملکی کو سپانسر کرنے کے لئے اضافی فیس ادا کرنا بھی لازمی ہوگی۔ اس اضافے کا اطلاق گھریلو ملازمین کی سپانسر شپ پر بھی ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اضافی فیس ہے یعنی پہلے سے رائج فیسوں کا ادا کرنا بھی ضروری ہوگا۔

مزید :

بین الاقوامی -