جنسی درندوں کو تعلیم دینے والی ٹیچر اپنی ہی عزت گنوا بیٹھی

جنسی درندوں کو تعلیم دینے والی ٹیچر اپنی ہی عزت گنوا بیٹھی
جنسی درندوں کو تعلیم دینے والی ٹیچر اپنی ہی عزت گنوا بیٹھی

  

نیویارک (نیوز ڈیسک) امریکا کی ایک جیل میں قید جنسی درندوں کو تعلیم دینے والی خاتون ٹیچر کو ایک جنسی درندے نے ساری کلاس کے سامنے تشدد اور عصمت دری کا نشانہ بنا ڈالا، جبکہ اس دوران چیختی چلاتی خاتون کی مدد کو کوئی بھی نہ آیا۔

مزید پڑھیں:سائنس نے بھی نوجوان لڑکیوں کو مشورہ دے دیا،مرَدوں کوانتہائی خوش کر دیا

یہ دلخراش واقع ریاست ایریزونا کی آئمان جیل کے میڈوز یونٹ میں پیش آیا جہاں جنسی جرائم میں ملوث تقریباً 1300 سزا یافتہ مجرم قید ہیں۔ خاتون ٹیچر جیل میں منعقد کئے گئے امتحان کے دوران چھ قیدیوں کی نگرانی کے فرائض سرانجام دے رہی تھیں کہ اسی دوران 21 سالہ قیدی جیکب ہاروے نے خاتون سے کہا کہ وہ واش روم جانا چاہتا ہے اور جب خاتون واش رو م کا دروازہ کھولنے کے لئے آگے بڑھی تو اس نے حملہ کرکے انہیں نیچے گرادیا اور ساری کلاس کے سامنے انہیں بے آبرو کرنا شروع کردیا۔

 خاتون ٹیچر کہتی ہیں کہ انہوں نے شور مچایا اور چیخ چلا کر مدد طلب کی لیکن بدقسمتی سے کوئی بھی ان کی مدد کو نہ پہنچا۔ مجرم جیکب ہاروے اس سے پہلے ایک خاتون سے متعدد دفعہ زیادتی کے جرم میں 30سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ اس کے خلاف اب ایک نیا مقدمہ درج کروادیا گیا ہے جس میں جنسی تشدد اور جسمانی تشدد کی دفعات کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -