عمران خان کی پریس کانفرنس قابل مذمت ہے، اگر ہم پلے بوائے کی تعریف کردیں تو شرفاءاپنے گھروں میں ٹی وی بند کر دیں گے:حیدر عباس رضوی

عمران خان کی پریس کانفرنس قابل مذمت ہے، اگر ہم پلے بوائے کی تعریف کردیں تو ...
عمران خان کی پریس کانفرنس قابل مذمت ہے، اگر ہم پلے بوائے کی تعریف کردیں تو شرفاءاپنے گھروں میں ٹی وی بند کر دیں گے:حیدر عباس رضوی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ ملک میں آج سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے عمران خان کی پریس کانفرنس دھرنوں کی طرح منصوبے کا حصہ ہے,  دنیا عمران کو پلے بوائے کہتی ہے ، اگر اس کا اردو میں ترجمہ کر دیں تو شرفاءاپنے گھروں میں ٹی وی بند کر دیں گے طالبان کی حمایت یافتہ جماعتیں ایم کیو ایم کے خلاف پروپیگنڈا کر رہی ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی کاکہنا تھا کہ ملک میں افراتفری پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے عمران خان صاحب نے قائد تحریک الطاف حسین کے خلاف بازاری زبان استعمال کی ہے جو کہ قابل مذمت ہے ایم کیو ایم کا ہر کارکن اس پر دکھی اور غمگین ہے۔ حیدر عباس رضوی کا مزید کہنا تھا کہ سب جانتے ہے کہ کون نشہ کرتا ہے اور کون پلے بوائے ہے ہم نے سیتاوائٹ کی سٹوری نہیں چھاپی, ڈیلی ٹائمز ہم نہیں نکالتے, ہم بولنانہیں چاہتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دھرنے میں صحافیوں پر جو تشدد ہوا وہ پوری دنیا نے دیکھااس ساری باتوں کا مقصدایم کیو ایم کو کمزور کرنا ہے۔

عمران خان کا الطاف حسین کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرنے کا اعلان،ایم کیو ایم کے قائد نارمل نہیں
ایم کیو ایم کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان وزیر اعظم اور آرمی چیف کے دورہ کراچی سے قبل شہر میں بد امنی چاہتے ہیں،عمران خان صاحب پتا نہیں دھرنوں میں کس کی انگلی اٹھنے کا انتظار کرتے رہے ۔عمران خان صاحب وزیر اعظم بننا چاہتے ہیں ملک میں جمہوریت رہے نہ رہے ،عمران خان صاحب آپ بہت بار کہہ چکے ہیں کہ عمران فاروق کے قتل کے سلسلے میں آپ لندن جائیں گے آپ نے سکارٹ لینڈ یارڈ کو الیکشن ٹریبونل سمجھ رکھا ہے ۔ایم کیو ایم نے عظیم احمد طارق کا جنازہ نہیں اٹھایا تھا ،عمران خان صاحب اپنے ایم پی اے کے جنازے میں بھی نہ جاسکے  ۔ ایم کیو ایم کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان صاحب ملک میں طالبان راج دیکھنا چاہتے ہیں آپ طالبان کی گود میں بیٹھ کر سیاست کرتے ہیں آپ نے ہی طالبان کو پشاور میں دفتر دینے کا وعدہ کیا تھا،آپ کیلئے طالبان الیکشن میں دھاندلی کرتے ہیں مخالف جماعتوں کے دفتر دھماکے سے اڑا دیتے ہیں مگر عمران خان صاحب کو طالبان کی گود مین بیٹھ کر سیاست کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔حیدر عباس کاکہنا تھا کہ عمران خان صاحب طالبان کے خلاف کھڑے ہو کر دکھائے تاکہ آپ کی محب وطنی دیکھی جا سکے مگر آپ چاہتے ہیں لوگوں کی نظر آپریشن ضرب عضب سے ہٹ جائے۔ان کامزید کہنا تھا کہ تسلسل کے ساتھ ہونے والے واقعات پر گہری نگاہ رکھی جا رہی ہے یہ ایم کیو ایم کے خلاف سازش کی جا رہی ہے ایسا کرنے سے ہمارے دل سے پاکستان کیلئے محبت نہیں مٹائی جا سکتی۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -