جاپان کی نفرت میں چینی شہری حد سے آگے نکل گیا،گاہکوں سے فوجیوں کے منہ میں۔۔۔

جاپان کی نفرت میں چینی شہری حد سے آگے نکل گیا،گاہکوں سے فوجیوں کے منہ میں۔۔۔
جاپان کی نفرت میں چینی شہری حد سے آگے نکل گیا،گاہکوں سے فوجیوں کے منہ میں۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (نیوز ڈیسک) شمال مغربی چین کی شہر پنگ لیانگ کے ایک ریستوران میں مردوں کے پیشاب کرنے کے لئے بنائی گئی مخصوص جگہوں کو جاپانی فوجیوں کی شکل دیدی گئی ہے۔ ان جگہوں کو اس طرح سے بنایا گیا ہے کہ یہ جاپانی فوجیوں کے چہروں سے مشابہہ نظر آتی ہیں جن کے سر پر جاپانی فوج کی مخصوص ٹوپی بھی بنائی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:محبوبہ کو شادی کی پیشکش پر لاکھوں ڈالر اڑا دئیے لیکن جواب۔۔۔
 ریسٹورنٹ کے مالک 42سالہ بوفینگ کا کہنا ہے کہ جب جاپانیوں نے چینی علاقوں پر قبضہ کیا تو ان کے خاندان کو بھی ظلم کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں اس بات پر شدید رنج ہے کہ جاپان نے آج تک چینیوں پر کئے گئے مظالم کی معافی مانگنے زحمت نہیں کی جس کا بدلہ لینے کے لئے انہوں نے اپنے ریستوران میں رفع حاجت کی جگہ کو جاپانی فوجیوں کے منہ کی شکل دے دی ہے تاکہ ان کے چینی ہم وطنوں کا غصہ کسی حد تک ٹھنڈا ہوسکے۔
 دوسری جنگ عظیم کے دوران اور اس سے پہلے جاپان نے چین کے وسیع علاقوں پر قبضہ کیا ہوا تھا اور چینیوں کو اس بات کا شدید دکھ ہے کہ جاپان نے کبھی بھی ماضی میں کی گئی زیادتیوں پر مناسب طور پر معافی مانگنے کی زحمت نہیں کی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -