ایم کیو ایم نے دھرنے کے لیے تحریک انصاف کی ضمانت دی تھی : طلال چوہدری

ایم کیو ایم نے دھرنے کے لیے تحریک انصاف کی ضمانت دی تھی : طلال چوہدری
ایم کیو ایم نے دھرنے کے لیے تحریک انصاف کی ضمانت دی تھی : طلال چوہدری

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چوہدری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کے لیے متحدہ قومی موومنٹ نے گارنٹی دی تھی۔نجی ٹی وی چینل اے آر وائے کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماءطلال چوہدری نے انکشاف کیا ہے کہ متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کے درمیان کشیدگی پیدا ہو گئی ہے جبکہ اس سے قبل تحریک انصاف کی جانب سے دیے گئے دھرنے میں ایم کیو ایم نے حکومت کو تحریک انصاف کی گارنٹی دی تھی۔پروگرام میں مزید بات کرتے ہوئے طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ اگر حکومت سندھ سفارش کرے گی تو سانحہ بلدیہ ٹاﺅن کا مقدمہ بھی فوجی عدالت کو بھجوا دیا جائے گا۔

وزیر اعلی ٰ کے کھانے محفوظ رکھنے کے لئے لگژری ریفر ٹرک کی خرید پرحکومت سے جواب طلب

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں