تحریک انصاف نے تمام پارٹی عہدیداران کو کل اسلام آباد بلالیا، چوہدری سرور کی شمولیت متوقع

تحریک انصاف نے تمام پارٹی عہدیداران کو کل اسلام آباد بلالیا، چوہدری سرور کی ...
تحریک انصاف نے تمام پارٹی عہدیداران کو کل اسلام آباد بلالیا، چوہدری سرور کی شمولیت متوقع

  

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف نے اپنے چاروں صوبوں کے عہدیداران اور ضلعی صدور کو ہنگامی طور پر کل اسلام آباد بلا لیا ہے۔ تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمد سرور بھی موجود ہوں گے اور یہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ پی ٹی آئی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کریں گے اور انہیں پارٹی کا صدر بھی بنایا جائے گا۔

یاد رہے کہ اتوار کی رات کو چوہدری سرور نے عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی تھی جبکہ کافی عرصے سے ملک بھر میں یہ افواہیں گردش کرر رہی ہیں کہ وہ نواز لیگ سے ناراضگی کے بعد تحریک انصاف میں شامل ہورہے ہیں۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -