پیپلز پارٹی کی طرف سے رحمان ملک کو چیئر مین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان

پیپلز پارٹی کی طرف سے رحمان ملک کو چیئر مین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیے جانے ...
پیپلز پارٹی کی طرف سے رحمان ملک کو چیئر مین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سینیٹ الیکشن کے قریب آتے ہی پاکستانی سیاست میں جوڑ توڑکا عمل شروع ہو گیا ہے اور یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی طرف چیئر مین سینیٹ کے امیدوار رحمان ملک ہونگے۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ اسمبلی میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان چیئر مین سینیٹ کے امیدوار کیلئے سخت مقابلہ متوقع ہے اور پیپلزپارٹی نے رحمان ملک کو چیئر مین سینیٹ منتخب کروانے کیلئے متحدہ قومی موومنٹ ،عوامی نیشنل پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ق سے رابطہ کر لیا ہے۔دونوں پارٹیوں کی کوشش یہی ہے کہ وہ اپنے امیدوار کو چئیرمین سینیٹ منتخب کروالیں اس ضمن میں پی ٹی آئی کی سینیٹ میں 6 نشستیں فیصلہ کن ثابت ہوسکتیں ہیں ۔

سینیٹ انتخابات ،مسلم لیگ ق نے پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا فیصلہ کر لیا

مزید :

قومی -اہم خبریں -