سانحہ پشاور کے زیر علاج طالب علم کی حالت تشویشناک ، بیرون ملک نہیں جا سکتا

سانحہ پشاور کے زیر علاج طالب علم کی حالت تشویشناک ، بیرون ملک نہیں جا سکتا
سانحہ پشاور کے زیر علاج طالب علم کی حالت تشویشناک ، بیرون ملک نہیں جا سکتا

  

پشاور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) آرمی پبلک سکول میں زخمی ہونے والے طالب علم احسن امین کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق سانحہ پشاور میں زخمی ہونے والا طالب علم احسن امین سی ایم ایچ میں زیر علاج ہے جبکہ شہداءفورم کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ احسن امین کی حالت مزید بگڑ گئی ہے۔شہداءفورم کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ احسن امین کا آپریشن کیا گیا تھا جس کے بعد وہ کومے میں چلا گیا ہے۔جبکہ ڈاکٹروں نے بھی اس کی حالت کو تشویشناک قرار دے دیا ہے جس کے بعد ابھی اسے بیرون ملک علاج کے لیے نہیں بھیجا جا سکتا۔یاد رہے وزیر اعظم کی جانب سے احسن امین کو علاج کے لیے بیرون ممالک بھیجنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت دہشت گردی کے 64 کیسز فوجی عدالتوں میں بھجوائے گی

مزید :

پشاور -