سینیٹ انتخابات ، مسلم لیگ فنکشنل نے پیپلز پارٹی سے اتحاد مسترد کر دیا

سینیٹ انتخابات ، مسلم لیگ فنکشنل نے پیپلز پارٹی سے اتحاد مسترد کر دیا
سینیٹ انتخابات ، مسلم لیگ فنکشنل نے پیپلز پارٹی سے اتحاد مسترد کر دیا

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) سینیٹ انتخابات میں مسلم لیگ فنکشنل نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کو مسترد کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹ انتخابات کے لیے اپوزیشن جماعتوں سے رابطہ کیا تھا جس میں انہیں اتحادبنانے کی دعوت دی گئی تھی۔لیکن مسلم لیگ فنکشنل نے پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد کو مسترد کر دیا ہے۔مسلم لیگ فنکشنل کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارٹی کے سربراہ صدر الدین راشدی کی زیر صدارت منعقد کیا گیا جبکہ اجلاس میں سینیٹ انتخابات کے لیے کراچی سے 2 امید وار سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔اجلاس میں مزید فیصلہ کیا گیا ہے اپنے امیدواروں کو کامیاب کروانے کے لیے ایم کیو ایم اور مسلم لیگ ن سمیت دیگر جماعتوں سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

پیپلز پارٹی کی طرف سے رحمان ملک کو چیئر مین سینیٹ کا امیدوار نامزد کیے جانے کا امکان

مزید :

کراچی -اہم خبریں -