ایم کیو ایم گھبرائی ہوئی نظر آرہی ہے ،عمران کا ردعمل فطری تھا:شاہ محمود قریشی

ایم کیو ایم گھبرائی ہوئی نظر آرہی ہے ،عمران کا ردعمل فطری تھا:شاہ محمود قریشی
ایم کیو ایم گھبرائی ہوئی نظر آرہی ہے ،عمران کا ردعمل فطری تھا:شاہ محمود قریشی

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کے جواب میں پی ٹی آئی کے رہنما شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کاگھبرائی ہوئی ہے عمران خان کے خلاف جیسی زبان استعمال کی گئی اس پر ان کا ردعمل فطری تھا۔تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کاکہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے ہمارے خلاف غیر مہذب زبان استعمال کی ہے اور وہ اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے کبھی کہتی ہے کہ پی ٹی آئی نے دھرنا کسی کے کہنے پر دیا اور کبھی اس کی حمایت کرتی ہے ۔سانحہ بلدیہ ٹاون پر پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ سانحہ بلدیہ ٹاون کی تحقیقات پر پردہ ڈالنے کی کوشش کی جا رہی ہے جبکہ حکومت سندھ بھی جے آئی کی رپورٹ کی تائید کرتی ہے اور جے آئی ٹی کی رپورٹ کووزیر اعظم بھی نظر انداز نہیں کر سکتے ۔شاہ محمود قریشی کامیڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ میڈیا ایم کیو ایم کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے جو کہ 3 گھنٹے الطاف حسین کی تقریر دکھاتا رہا۔

کارکن قتل ، وزیر اعلیٰ سندھ نے رپورٹ طلب کر لی

مزید :

قومی -اہم خبریں -