سمال سنڈسٹریز اسٹیٹ IIسندر لاہور

سمال سنڈسٹریز اسٹیٹ IIسندر لاہور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبران نے بتایا کہ 1995ء میں چھوٹے سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی اور چھوٹی انڈسٹریز کی سرپرستی کے لئے سیلف فنانس کے ایجنڈے کے تحت قائم کی جانے والی سمال انڈسٹریز اسٹیٹ ٹو سندر لاہور کی بکنگ کے وقت ہمیں خواب دکھائے گئے آپ جلد چھوٹی صنعتیں لگا سکیں گے۔
A\'B\'C\'Dکیٹگری کے تحت چار کنال کے 55دو کنال کے 110ایک کینال کے 166اور 10مرلہ کے 24پلاٹ کی بکنگ کی گئی۔ اظہر خان نے بتایا 19سال میں پنجاب بھر میں کئی سندر اسٹیٹ قائم ہو گئیں مگر سلطان کے اور بیلی پور سے ملحقہ سندر ٹو ترقیاتی کام مکمل ہونے کے بعدبھی منزل نہیں پا سکی۔
فیاض احمد نے کہا کہ چار دیواری میں قائم گندے نالے کی موجودگی تمام پلاٹ الاٹ ہونے کے باوجود چھوٹی صنعتیں لگانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو رہا۔ پہلے کہا جا رہا تھاکہ گریڈ سٹیشن کے لئے زمین نہیں دی جا رہی اب گریڈ سٹیشن کے لئے جگہ فراہم ہونے کے بعد گریڈ سٹیشن نہیں بنایا جا رہا۔
چودھری نواز نے کہا کہ وزیراعلیٰ کی توجہ غریبوں پر کب آئے گی۔ چودھری اختر نے کہا کہ وزیر صنعت، پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن وزیراعلیٰ پنجاب سے درخواست گزار ہیں کہ وہ 19سال پہلے کی گئی غریبوں کی انوسٹمنٹ کی لاج رکھیں اور سندر ٹو کا قبضہ دیں تاکہ ہم انڈسٹریز لگا سکیں۔
***

مزید :

ایڈیشن 1 -