برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر خزانہ اسحق ڈارسے الوداعی ملاقات

برطانوی ہائی کمشنر کی وزیر خزانہ اسحق ڈارسے الوداعی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آئی این پی) برطانیہ کے ہائی کمشنر فلپ بارٹن کی وفاقی وزیر خزانہ سے الوداعی ملاقات، وفاقی وزیر خزانہ کی فلپ بارٹن کی اپنی مدت کے دوران پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات اور معاشی تعاون کے فروغ کیلئے خدمات کی تعریف کی، فلپ بارٹن نے کہا کہ پاکستان کے معاشی کارکردگی حوصلہ افزاء ہے اور برطانیہ کے زیادہ سے زیادہ سرمایہ کا پاکستان میں پیدا ہونے والے تجارتی مواقعے سے فائدہ اٹھانے کیلئے تیار ہیں، پاکستان اور برطانیہ کے معاشی تعاون میں مستقبل میں مزید بہتری آئے گی۔ پیر کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے برطانوی سفیر فلپ بارٹن نے الوداعی ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے ملاقات میں فلپ بارٹن کی پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات بڑھانے کے حوالے سے خدمات کو سراہا اور فلپ بارٹن کی اپنی مدت کے دوران دو طرفہ معاشی تعاون کی ترقی کے حوالے سے خدمات کی خصوصی تعریف کی۔ فلپ بارٹن نے کہا کہ پاکستان کی معاشی کارکردگی حوصلہ افزاء ہیں اور اب زیادہ سے زیادہ سرمایہ کار پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار ہیں اور تجارتی مواقع سے فائدہ اٹھانے تیار ہیں،

مزید :

صفحہ اول -