قوم رواں سال اگست میں مارشل لاکاانتظارکرے،2018میں انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے :علی گوہرشاہ راشدی
سانگھڑ(ڈیلی پاکستان آن لائن) رہنمامسلم لیگ(ف)پیرعلی گوہرشاہ راشدی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام رواں سال اگست میں مارشل لاءکا انتظار کرے،ٹیکنیکل مارشل لا10سال پرمحیط ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق پیرپگاراکے بھائی علی گوہرشاہ راشدی کی گاو¿ں عطامحمدآرادین میں میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک سے لوٹی دولت واپس آئے گی تب ہی انتخابات ہوں گے،تاحال مجھے 2018میں انتخابات ہوتے نظرنہیں آرہے۔ پی ٹی آئی کے چیئر مین عمران خان کی بہنوں نے1روپیابھی انکم ٹیکس نہیں دیا لیکن وہ آف شور کمپنیوں کی مالک ہیں۔مسلم لیگ ( ن)،سابق صدر آصف علی زرداری ، جہانگیر ترین ، علیم خان اورعمران خان کی بہنوں کی آف شورکمپنیاں ہیں۔