ملتان میں 3فوڈ پوائنٹ، لیہ میں 2بیکریں سیل، بھاری مقدار میں ناقص اشیاء تلف

ملتان میں 3فوڈ پوائنٹ، لیہ میں 2بیکریں سیل، بھاری مقدار میں ناقص اشیاء تلف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان، ڈیرہ غازیخان (جنرل رپورٹر، نمائندہ خصوصی، سٹی رپورٹر) پنجاب فو ڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمزنے ملتان اور گرد ونواح میں کاروائی کرتے 3فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک مہیا کرنے پر سربمہراورمختلف فوڈ پوائنٹس کو صفائی کے ناقص انتظامات پر27000روپے جرمانے کرتے ہوئے ناقص غذاموقع پرتلف جبکہ متعدد کو وارننگ نوٹسز جاری کر دیے۔فصیلات کے مطا بق ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھI- کی سربراہی میں ٹاٹے پور میں واقع ملتان(بقیہ نمبر50صفحہ7پر )
ریواڑی سوئیٹس یونٹ ،کچی آبادی ممتازآباد کے قریب واقع ملک شاپ اور کالونی نمبر2خانیوال میں واقع کریانہ سٹور کو ورکرز کے میڈیکل نہ کروانے ، پروڈکشن ایریا میں واش روم کی موجودگی ،گٹکا بیچنے ،کھلے کوڑا دان،صفائی کے ناقص انتظامات ، ورکرز کی ذاتی صفائی غیر تسلی بخش ہونے ، نان فوڈ گریڈ کلر ز کو استعمال کرنے اور غیر معیاری خوراک فراہم کرنے کی وجہ سے سیل کیا گیا۔۔ اس کے علاوہ چونگی نمبر22ملتان میں واقع ٹی سٹال اینڈ ملک شاپ کو اور مختلف فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر7 2ہزارروپے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پرجرمانے کیے گئے۔ جبکہ نان فوڈ گریڈ کلر، زائدالمیعاد انرجی ڈرنکس، گٹکا،زائدالمیعاد چائے،کھلا کیچپ اور خراب ددھ موقع پر تلف کر دیا گیا۔ ڈیرہ غازیخان سے نمائندہ خصوصی اور سٹی رپورٹر کیمطابق ترجمان فوڈ اتھارٹی ساؤتھ پنجاب کے مطابق گزشتہ روز کی کاروائیوں میں ناقص انتظامات پر 2 فوڈ پوائنٹ سیل اور 57500 کے جرمانے، لیہ میں 2 بیکریز کو ناقص بیکری آئٹمز تیار کرنے پر سیل کیا گیا ،42 لیٹر ناقص مشروبات،30 کلو گرام کیچپ اور 250 پیکٹ گٹکا تلف کئے گئے ڈائریکٹر آپریشنز ساؤتھ دوم شہزاد مگسی نے کہا کہ *''ملاوٹ سے پاک پنجاب'' پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح ہے اور عوام کو مکمل طور پر صحت مند خوراک فراہم کرنے تک فوڈ اتھارٹی کام کرتی رہے گی سیل اور جرمانے سوئیٹس بیکریز،ریسٹورینٹس اور گٹکاپوائنٹس کو کئے گئے سیل اور جرمانے کیے جانے والے فوڈ پوائنٹس حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پائے گئے بیکریز میں تیار کئے جانے والے تمام فوڈ آئٹمز انسانی صحت کے لئے نقصان دہ پائے گئے ان کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے فوری کاروائی کی جبکہ ٹیموں کی طرف سے مزید کاروائیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے حکومت پنجاب کی ہدایت پر عوام کو حفظان صحت کے مطابق خوارکی اشیاء کی فراہمی کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی پر عزم ہے گزشتہ روز بھی ناقص انتظامات پر 2 فوڈ پوائنٹ سیل اور 57500 کے جرمانے، لیہ میں 2 بیکریز کو ناقص بیکری آئٹمز تیار کرنے پر سیل کیا گیا ،42 لیٹر ناقص مشروبات،30 کلو گرام کیچپ اور 250 پیکٹ گٹکا موقع پر تلف کئے گئے۔