”لاہور میں دھرنے کیلئے ہمیں پیسوں کی پیشکش بھی کی گئی تھی کیونکہ۔۔۔“ رکن اسمبلی نظام الدین سیالوی کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان لیکن ساتھ ہی ایسا انکشاف کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

”لاہور میں دھرنے کیلئے ہمیں پیسوں کی پیشکش بھی کی گئی تھی کیونکہ۔۔۔“ رکن ...
”لاہور میں دھرنے کیلئے ہمیں پیسوں کی پیشکش بھی کی گئی تھی کیونکہ۔۔۔“ رکن اسمبلی نظام الدین سیالوی کا سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان لیکن ساتھ ہی ایسا انکشاف کردیا کہ ہنگامہ برپا ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سرگودھا (ویب ڈیسک)روحانی لحاظ سے انتہائی با اثر حلقے سیال شریف سے تعلق رکھنے والے غلام نظام الدین سیالوی نے سیاست سے دستبردار ہونے کا اعلان کر دیا۔انہوں نے کہا کہ سیال شریف کی سیاست کا فیصلہ سجادہ نشین سیال شریف کریں گے۔کچھ روز قبل انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ لاہور کے حالیہ دھرنے کے انعقاد کے لیے انہیں پیسوں کی پیشکش کی گئی تھی کیونکہ صرف ریلیوں کے نتیجے میں اصل مقاصد پورے نہیں ہو رہے تھے۔ایک نجی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں پنجاب کے رکن صوبائی اسمبلی نظام الدین سیالوی کا کہنا تھا کہ حالیہ دھرنوں کے پیچھے بعض قوتوں کا ہاتھ تھا جو جمہوری حکومت کو ہٹانا چاہتی تھیں اور یہ بھی کہ سازشوں کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔نظام الدین سیالوی نے انکشاف کیا کہ حقیقتاً بعض قوتیں ان تمام دھرنوں کے پیچھے ہیں اور مذہب کو آلہ کار کے طور پر استعمال کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کا معاملہ صرف سیاسی فوائد کے حصول کے لیے استعمال کیا گیا حالانکہ صوبائی وزیر قانون رانا ثناءاللہ کے واضح بیان کے بعد یہ معاملہ حل ہوجانا چاہیے تھا۔نظام الدین نے انکشاف کیا کہ بعض قوتیں سیال شریف کے پیر حمیدالدین سیالوی کو حکومت کے خلاف اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کرنا چاہتی تھیں۔واضح رہے کہ حال ہی میں وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے سیال شریف کا دورہ کرکے پیر آف سیال شریف سے ملاقات کی اور رانا ثناءاللہ کے بیان اور د یگر واقعات کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمی پر وضاحت پیش کی۔دوسری جانب نواز لیگ کے صدر نواز شریف بھی متعدد مرتبہ ا±ن بعض قوتوں کی سازشوں کی جانب اشارہ کر چکے ہیں جو پاکستان کو اپنے مفادات اور کچھ ایجنڈوں پر عمل کے لیے پاکستان کو پیچھے دھکیلنا چاہتی ہیں۔