سٹیٹ بینک نے عمرکوٹ میں کسانوں کی مالی خواندگی اور آگاہی کا پروگرام شروع کردیا
عمرکوٹ (ریحان ہاشمی) سٹیٹ بینک پاکستان کی طرف سے عمرکوٹ میں کسانوں کی مالی خواندگی اور آگاہی کا پروگرام شروع کردیا گیا، سٹیٹ بینک کسانوں کو قرضوں تک رسائی کو بہتر بنانے کےلیے کوشاں ہے ایس بی پی ،بی ایس سی حیدرآباد کے چیف مینجر اعجاز حسین نے عمرکوٹ میں حبیب بینک لمیٹیڈ کے اشتراک سے ہونے والے ایک روزہ پروگرام بعنوان "کسانوں کی مالی خواندگی اور زرعی قرضوں سے آگاہی پروگرام "کا افتتاح کرتے ہوئے کہی ۔
پروگرام کے مہمان خصوصی محمد فرخ گیاس ڈائریکٹر ایگریکلچر ایکسٹینشن میرپورخاص ڈویژن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسانوں کو نچلی سطح پر زرعی قرضوں کی فراہمی سے زرعی شعبے کو نمایاں ترقی حاصل ہوگی اور یہ پروگرام بلاشبہ اسٹیٹ بینک کا بہترین عزم ہے محمد فرخ گیاس نے زور دیتے ہوئے شعبہ بینکاری کاشت کاروں کو آسان قرضے فراہم کریں انہوں نے کاشتکاروں پر بھی زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ ان قرضوں کا بہتر استعمال کریں ۔
پروگرام سے اکرام اللہ قادری سینئر جوائنٹ ڈائریکٹر اسٹیٹ بینک آف پاکستان اور حبیب بینک لمیٹیڈ حیدرآباد کے راجہ محمد علی وغیرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام کا بنیادی مقصد کسانوں کو زرعی قرضے کے حصول طریقہ کار وغیرہ سے آگاہ کرنا ہے پروگرام میں بتایا گیا کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے ایس بی پی ،بی ایس سی ،اور کمرشل مائیکرو فنانس بینکوں کے اشتراک سے تمام صوبوں کے منتخب اضلاع میں کسانوں کی مالی خواندگی اور زرعی قرضوں سے آگاہی کے پروگرام کا چھوتھا مرحلہ شروع کیا ہے اس پروگرام میں بڑی تعداد میں کاشتکاروں اور آبادگاروں نے شرکت کی۔