”ہمارے لیے ایک بڑا گڑھا کھودو“ برمی فوج بدھ متوں کو حکم دے کر 10 روہنگیا مسلمانوں کو پکڑ لائی اور پھر ۔۔۔برطانوی خبر ایجنسی نے افسوسناک واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کردیں، دیکھ کر پوری دنیا ہل کر رہ گئی کیونکہ ۔۔۔

”ہمارے لیے ایک بڑا گڑھا کھودو“ برمی فوج بدھ متوں کو حکم دے کر 10 روہنگیا ...
”ہمارے لیے ایک بڑا گڑھا کھودو“ برمی فوج بدھ متوں کو حکم دے کر 10 روہنگیا مسلمانوں کو پکڑ لائی اور پھر ۔۔۔برطانوی خبر ایجنسی نے افسوسناک واقعے کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کردیں، دیکھ کر پوری دنیا ہل کر رہ گئی کیونکہ ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ینگون (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کی جانب سے میانمار میں روہنگیا مسلمانوں پر جاری مظالم کی تصاویر اور ویڈیوز جاری کی گئی ہیں۔ ان تصاویر اور ویڈیو کا تعلق روئٹرز کے مقامی صحافیوں کی گرفتاری سے ہے، ان صحافیوں کو روہنگیا مسلمانوں پر مظالم کے ثبوت اکٹھے کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

تصویر : گرفتار صحافیوں کو عدالت پیش کیا جا رہا ہے


برطانوی خبررساں ادارے روئٹرز نے میانمار فوج اور دیہاتیوں کی جانب سے روہنگیا افراد کے قتل عام کی تفصیلات افشا کی ہیں۔میانمار میں روئٹرز کے دو صحافیوں وا لون اور کیو سیو او کو ملک کے آفیشل سیکریٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اب انہیں اس مقدمے کا سامنا ہے۔روئٹرز نے دعویٰ کیا ہے کہ ان صحافیوں نے گزشتہ سال رخائن میں دس روہنگیا افراد کے غیرقانونی قتل کے ثبوت پیش کیے تھے۔

تصویر: روہنگیا مسلمانوں کو اجتماعی قتل سے پہلے ہاتھ باندھ کر بٹھایا گیا ہے


10 مسلمانوں کے اجتماعی قتل کا واقعہ گزشتہ سال 2 ستمبر کو شمالی رخائن کے گاوں ان دن میں پیش آیا۔

نقشہ: وہ جگہ جہاں پر 10 روہنگیا مسلمانوں کی اجتماعی قبر واقع ہے

نقشہ: ان دن گاؤں جہاں اجتماعی قتل ہوا

نقشہ : وہ جگہ جہاں سے روہنگیا مسلمانوں کو گرفتار کیا گیا

روہنگیا مسلمانوں کا ایک گروہ ساحل سمندر پر پناہ حاصل کیے ہوئے تھا جن میں سے برمی فوج نے 10 لوگوں کو الگ کیا اور گاﺅں کے بدھ مردوں کو ایک گڑھا کھودنے کا حکم دیا گیا اور پھر دس افراد کا قتل کیا گیا، کم از کم دو افراد کو بدھ دیہاتیوں نے قتل کیا جبکہ دیگر کو فوج نے گولی ماری۔

تصویر: روہنگیا مسلمانوں کی لاشیں

4 تصاویر: اجتماعی قتل عام کا نشانہ بننے والے مسلمانوں کی باقیات، ہڈیاں اور کپڑے دیکھے جاسکتے ہیں

خبررساں ادارے کا دعویٰ ہے کہ انہیں پہلی بار فوجیوں سے متعلقہ تصویری ثبوت ملے ہیں جبکہ بدھ دیہاتیوں کے اعترافی بیانات بھی موجود ہیں۔ روئٹرز کی جانب سے یہ شواہد صحافیوں وا لون اور کیو سیو او کی گرفتاری کے خلاف پیش کیے گئے ہیں۔

تصاویر و تعارف : برمی فوج کے  ہاتھوں قتل ہونے والے مسلمانوں کی تصاویر اور تفصیلات