ہندو مذہب کے بڑے دیوتا ’’شیو مہادیو ‘‘ کے میلے کی تیاریاں مکمل

ہندو مذہب کے بڑے دیوتا ’’شیو مہادیو ‘‘ کے میلے کی تیاریاں مکمل
ہندو مذہب کے بڑے دیوتا ’’شیو مہادیو ‘‘ کے میلے کی تیاریاں مکمل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

عمرکوٹ (ریحان ہاشمی) ہندو مذہب کے بڑے دیوتا شیو مہادیو کا میلہ "13"تیرہ فروری سے شروع ہو رہا ہے اس میلے میں پاکستان بھر سے ہندو شریک ہونگے ،میلے کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔ پامسٹ بھگوان داس نے بتایاکہ  سیکورٹی کے تمام انتظامات رینجرز کے سپرد ہونگے ،پاکستان میں شیو مہادیو کا یہ سب سے بڑا میلہ لگتا ہے۔

تفصیلات کےمطابق صوبہ سندھ کے تاریخی شہر عمرکوٹ سے چند کلومیٹر دور شیو مہاراج مندر میں تیرہ "13"فروری سے ہندوؤں کے شیودیوتا کا سب سے بڑا میلہ شروع ہورہا ہے اس میلے میں پاکستان بھر کے ہندو خصوصاً صوبہ سندھ کے متعدد شہروں نواب شاہ ،سانگھڑ تھرپارکر ،عمرکوٹ ،کپھرو عمرکوٹ ٹنڈہ الہ یار اور میرپورخاص سمیت سندھ بھر سے خصوصی طور پر ہندو اس شیو مہادیو کے میلے میں شرکت کرینگے یہ میلہ تین دن جاری رہتا ہے پہلا دن خواتین کےلیے مخصوص ہوتا ہے بقایا دو دن میل افراد کیلئے ہوتے ہیں شیو مہادیو میلے کی تاریخ ہسٹری کے متعلق عمرکوٹ کے معروف پامسٹ اور آسٹرولوجسٹ بھگوان داس نے بتایا کہ پاکستان کے تاریخی شہر عمرکوٹ میں ہندوؤں کا شیو مہادیو کا میلہ سب سے بڑا لگتا ہے جس میں پاکستان بھر سے ہندو شرکت کرتے ہیں۔

بھگوان داس نے بتایا کہ کئی سو سال قبل عمرکوٹ کے شیو کے اس مندر کے مقام کے یہاں قدرتی طور پر شیولنگ "پتھر "نکلا تھا ہندو مذہب مطابق شیولنگ قدرتی طور پر ظاہر ہوتا ہے اور آج سے کئی سو سال پہلے جب اس مقام کے نذدیک ہاکڑو دریا بہتا تھا تو اس مقام پر یہ شیولنگ ظاہر ہوا تھا ہندو مت میں شیو لنگ کی بہت بڑی اھمیت اور مقام ہے بتایا جاتا ہےکہ عمرکوٹ کے اس مقام پر ظاہر ہونے والا یہ شیولنگ دنیا میں تیسرا یا چھوتھا نمبر پر ہے ہر سال عمرکوٹ کے اس شیومہادیو مندر میں تین روزہ میلہ لگایا جاتا ہے اور پاکستان بھر سے ہندو مذہب سے تعلق رکھنے والے ہندو شرکت کرتے ہیں۔

اس میلے میں مالھی کمیونٹی اور لوہانہ کمیونٹی کی جانب سے تین دن تک خصوصی لنگر کا اھتمام کیا جاتا ہے شیو مہاراج میلے کی خصوصی سیکورٹی کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمٰن میمن کی زیر صدارت ایک اھم اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں رینجرز اور پولیس کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی اور فیصلہ کیا گیا کہ سیکورٹی کے انتظامات رینجرز اور پولیس کے سپرد ہونگے ڈپٹی کمشنر ندیم الرحمٰن میمن نے سختی کے ساتھ ہدایت کی خفیہ کمیرے لگائے جائیں اور آمدورفت کے راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے جائیں کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا ۔