اس آدمی نے اپنا 50 کلو وزن کم کر لیا، کیا کام کر کے چند ماہ میں ہی یہ ناقابل یقین کام کر ڈالا، وہ بات جو آپ کو بھی ضرور معلوم ہونی چاہیے

اس آدمی نے اپنا 50 کلو وزن کم کر لیا، کیا کام کر کے چند ماہ میں ہی یہ ناقابل ...
اس آدمی نے اپنا 50 کلو وزن کم کر لیا، کیا کام کر کے چند ماہ میں ہی یہ ناقابل یقین کام کر ڈالا، وہ بات جو آپ کو بھی ضرور معلوم ہونی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) وزن کم کرنا انتہائی جان جوکھوں کا کام ہے۔ بسااوقات کڑی ورزشیں اور سخت ڈائٹنگ بھی کام نہیں آتی ، لیکن برطانیہ میں ایک شخص نے ایسا کام کرکے اپنے وزن میں 50کلوگرام کمی کر ڈالی ہے کہ سن کر آپ کو یقین ہی نہیں آئے گا۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائمن لی نامی اس 51سالہ شخص کا وزن 140کلوگرام تک جا پہنچا تھا۔ یہ فاسٹ فوڈز کا بہت شوقین تھا اور اس کا وزن بڑھنے کی بھی یہی وجہ تھی۔اس نے صرف اتنا کیا کہ اپنی کھانے پینے کی عادت تبدیل کر ڈالی اور یوں چند ماہ میں اس کا وزن 90کلوگرام رہ گیا۔
سائمن کا کہنا تھا کہ ”میری شادی ٹوٹنے کے بعد میں نے فاسٹ فوڈ کھانا شروع کر دیا۔ میں روزانہ 4500کیلوریز کا حامل کھانا کھاتا رہا، جس سے گوشت کا پہاڑ بن کر رہ گیا اور مجھے صحت کے کئی مسائل لاحق ہو گئے۔میں نے کئی ڈائٹ پلان آزمائے لیکن کوئی کارآمد ثابت نہ ہوا۔ پھر میں نے ناشتے میں انڈے، بیری اور دہی ، لنچ میں آلو کے ساتھ چکن یا مچھلی اور سلادکھانا شروع کر دیا اور رات کے کھانے میں گھر کا بنا ہوا کم چکنائی والا کھانا کھانے لگا۔اس روٹین سے میں روزانہ 2ہزار کیلوریز کا حامل کھانا کھا رہا تھا۔چند ماہ یہ خوراک کھانے سے میرا وزن 50کلوگرام تک کم ہو گیا اور اب یہ خوراک میرا معمول بن چکی ہے۔“