’برف میں گاڑی چلانے میں دقت تو نہیں ہورہی؟‘ سرد موسم میں ماں کا اپنی بیٹی کو ٹیکسٹ میسج، آگے سے جواب ایسا ملا کہ ہوش اُڑگئے، یہ تو سوچا بھی نہ تھا کہ۔۔۔

’برف میں گاڑی چلانے میں دقت تو نہیں ہورہی؟‘ سرد موسم میں ماں کا اپنی بیٹی کو ...
’برف میں گاڑی چلانے میں دقت تو نہیں ہورہی؟‘ سرد موسم میں ماں کا اپنی بیٹی کو ٹیکسٹ میسج، آگے سے جواب ایسا ملا کہ ہوش اُڑگئے، یہ تو سوچا بھی نہ تھا کہ۔۔۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(نیوز ڈیسک) طوفانی موسم میں اکیلی لڑکی گھر سے دور سفر کی حالت میں ہو تو ماں باپ کو پریشانی لاحق ہونا فطری بات ہے۔ برطانیہ سے تعلق رکھنے والی 17 سالہ ایمی ایمسلی بھی گاڑی لے کر گھر سے نکلی تھی اور اسی دوران شدید برفباری بھی شروع ہو چکی تھی۔ اس کی والدہ بیٹی کی خیریت کے متعلق متفکر ہوئی تو اسے ایک ٹیکسٹ میسج بھیجا تا کہ جان سکے کہ وہ بخیر و عافیت ہے۔ انہیں بیٹی کی جانب سے جواب تو موصول ہوا لیکن ایک ایسی تصویر کی صورت میں کہ دیکھ کر بیچاری خاتون کے اوسان ہی خطا ہو گئے۔

ایمی نے اپنی والدہ کی جانب سے ملنے والا ٹیکسٹ میسج اور اپنی جانب سے بھیجا گیا جواب سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کیا ہے۔ اس کی والدہ نے اپنے میسج میں پوچھا تھا ”برفباری میں تمہاری ڈرائیونگ کیسی چل رہی ہے؟“ جوابی ٹیکسٹ میسج ایک تصویر پر مشتمل تھا جس میں ایمی کی گاڑی سڑک کنارے الٹی ہوئی نظر آتی ہے اور اس کے ساتھ لکھا ہے ”کچھ اچھی نہیں ماں۔“

بدقسمتی سے جب ایمی کو اپنی ماں کا ٹیکسٹ موصول ہوا تو اس سے چند منٹ پہلے ہی اس کی گاڑی برف پر پھسلن کے باعث سڑک سے نیچے لڑھک کر الٹ چکی تھی۔ اس کی خوش قسمتی تھی کہ وہ اس حادثے میں معمولی زخمی ہوئی اور گاڑی سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو گئی تھی۔ ایمی کی والدہ کی جانب سے بھیجے گئے میسج اور ایمی کی جانب سے اس کے مختصر باتصویر جواب نے اس حادثے پر بھی انٹرنیٹ صارفین کو محظوظ ہونے کا موقع فراہم کر دیا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ