امریکی کمانڈر کا پاکستان کے حق میں بڑا بیان

امریکی کمانڈر کا پاکستان کے حق میں بڑا بیان
امریکی کمانڈر کا پاکستان کے حق میں بڑا بیان

  

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکی سینٹرل کمانڈ کے سربراہ جنرل جوزف ووٹل نے کہا ہے کہ امریکا کے لیے پاکستان ہمیشہ ایک خاص اہمیت کا حامل ملک رہے گا۔ان کا کہنا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے پاکستان کا کردار اہم ہوگا، افغانستان میں 17 سال سے جاری جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات میں پاکستان نے مثبت کردار ادا کیا امریکا بھی جنگ کے خاتمے کے ہدف کے لیے پاکستان کی ہر ممکن مدد کرنے کے لیے تیار ہے۔

نجی نیوز چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق جنرل جوزف کا امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے روبرو کہنا تھا کہ روس، چین، انڈیا اور ایران جیسے ممالک کے درمیان موجود ایٹمی طاقت کا حامل پاکستان ایک ایسا ملک ہے جو امریکا کے لیے ہمیشہ خاص اہمیت کا ملک رہے گا۔انہو ںنے افغانستان میں سیاسی بحران کو امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سیاسی استحکام کے بغیر قیام امن کا خواب پورا نہ ہوسکے گا اور امریکا افغانستان میں قیام امن کے لیے دیگر حلقوں کے ساتھ ساتھ پاکستان سے بھی مثبت کردار نبھانے کا خواہاں ہے۔

مزید : بین الاقوامی