کلبھوشن یادیو اور ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے قراردادیں اسمبلی میں جمع

کلبھوشن یادیو اور ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے قراردادیں اسمبلی میں جمع

لاہور(لیڈی رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) کی ایم پی اے عظمیٰ زاہد بخاری نے پنجاب میں 6ماہ کے دوران ترقیاتی بجٹ ہدف سے 42.1فیصد کم استعمال کرنے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں تحریک التواء جمع کراتے ہوئے استدعا کی کہ معاملے کی شفاف تحقیقات کی جائیں ۔دوسری طرف مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی حنا پرویز بٹ نے بھارتی جاسوس کلبھوشن کی پاکستان میں عدم موجودگی کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی۔وفاقی وزیر امور کشمیر علی امین گنڈا پور کے بقول بھارتی جاسوس کلبھو شن ملک سے چلا گیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1