عالم اسلام کو بحرانوں سے نکلنے کیلئے متحد ہونا ہو گا،لیاقت بلوچ

عالم اسلام کو بحرانوں سے نکلنے کیلئے متحد ہونا ہو گا،لیاقت بلوچ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( نمائندہ خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان و سابق ممبر قومی اسمبلی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اتحاد امت ہی عالم اسلام کو بحرانوں اور عالمی استعماری قوتوں کے شکنجے سے آزاد کراسکتا ہے ۔کشمیر ،فلسطین ،شام یمن کے مسلمانوں کو پنجۂ استبداد سے آزاد کرانے کیلئے پاکستان، ترکی ،سعودی عرب ،مصر ،امارات اور قطر کو مشترکہ موقف اختیار کرنا ہوگا،کشمیر اور افغانستان عوام کی قربانیوں کی بدولت فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ گئے ان خیالات کا اظہار لاہور ،جڑانوالہ اور رینالہ خورد میں اتحاد امت کانفرنسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

لیاقت بلوچ نے کہا کہ کشمیر اور افغانستان عوام کی عظیم قربانیوں کی بدولت فیصلہ کن مرحلے میں پہنچ چکے ہیں ۔عالم اسلام خصوصا پاکستان اس مرحلہ پر کوئی کمزور ی دکھائے بغیر حکمت ،تدبر ،وحدت اور یکجہتی سے اپنا تاریخی کردار ادا کرسکتا ہے ۔پاکستانی قوم اور خطہ کے عوام نے بڑی قربانیاں دی ہیں اب ان قربانیوں کا انہیں صلہ ملنا چاہئے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ جہانگیر ترین اور علیم خان وزیر اعظم کے قریب ترین ساتھی اور حکمران جماعت پر پانی کی طرح پیسہ بہاتے رہے ہیں دونوں کے احتساب کے کٹہرے میں آنے سے خود عمران خان کی اخلاقی پوزیشن کمزور ہوگئی ہے