ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری ، عوامی شکایات پر فوری احکامات

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر کی کھلی کچہری ، عوامی شکایات پر فوری احکامات

لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی ہدایات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے ڈی سی آر اویس ملک اور اے ڈی سی جی توقیر حیدر کاظمی نے ضلع کچہری میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور مختلف محکموں سے تعلق رکھنے والے افسران نے شرکت کی۔کھلی کچہری میں اے ڈی سی آر اور اے ڈی سی جی نے لوگوں کے مسائل سنے اور اسسٹنٹ کمشنرز نے بھی ریونیو سے متعلق مسائل سنے ۔ کھلی کچہر ی میں 55درخواستیں موصول ہوئیں ۔ انہوں نے ہر سائل کی شکایت کو خود سنُا اور موقع پر متعلقہ افسران کو اِن کے فوری حل کی ہدایت کی۔ کھلی کچہر ی میں آنے والے سائلین کے لیے صاف پانی اور بیٹھنے کے انتظام اور وہاں پر ہی درخواستوں کی فوٹو کاپی کروانے کی سہولت فراہم کی گئی جبکہ سائلین کی درخواستوں کا ریکارڈ محفوظ بنانے کے لیے ہر درخواست کو سکین کیا گیا۔ انہوں کہا کہ عوام الناس کی شکایات پر قانونی دائر ہ کار میں رہتے ہوئے مسائل حل کیے جارہے ہیں اورمحکموں سے رپورٹ بھی لی جارہی ہیں علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ لاہور نے کھلی کچہری میںآنے والی شکایات کے حل کی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

مجموعی طور پر 284درخواستیں موصول ہوئیں ۔128درخواستوں پر عمل درآمد کر دیا گیا اور 156 درخواستوں پر عمل درآمد جاری ہے۔ماہ جنوری کی کھلی کچہریوں میں 238 درخواستیں موصول ہوئیں اورماہ فروری میں 56 درخواستیں موصول ہوئیں۔آر ٹی اے، ایل ڈی اے، ایس اینڈ جی پی ایل، لیسکو، واسا، ایل ڈبلیو ایم سی، سی او ایجوکیشن، سی او ہیلتھ،سی ڈی او، ایم سی ایل،پی ایچ اے،لوکل گورنمنٹ سے متعلقہ درخواستوں پرفوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے ڈی سی آفس، اے سی آفس،اے ڈی سی آر،اے ڈی سی جی اور دیگر برانچوں سے متعلقہ درخواستوں کو فوری طور پر حل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہے۔

کھلی کچہری

مزید : میٹروپولیٹن 1