ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی یاد میں سالانہ تحفظ ناموس رسالتؐ سیمینار کل ہو گا

ڈاکٹر سرفراز نعیمی کی یاد میں سالانہ تحفظ ناموس رسالتؐ سیمینار کل ہو گا

لاہور(نمائندہ خصوصی )ڈاکٹرسرفرازنعیمی شہید ؒ کی دینی وملکی خدمات جلیلہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے سالانہ تحفظ ناموس رسالت ؐ سیمینار کل دارالعلوم جامعہ نعیمیہ میں منعقدہوگا ۔جس میں ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹرمفتی راغب حسین نعیمی مختلف مذہبی وسیاسی ا ورسماجی تنظیموں کے قائدین ، نامور علماء ومشائخ خطاب کریں گے۔ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطابق سیمینار میں شیخ ا لحدیث مفتی عبدالعلیم سیالوی،مفتی انورالقادری،شیخ الفقہ مولانا غلام نصیر الدین چشتی،مولانا محبوب احمد،مفتی محمدہاشم ،مفتی محمدعمران حنفی،ڈاکٹرسلیمان قادری،مولانا غلام مرتضیٰ نقشبندی و دیگر شرکت کریں گے۔

،مفتی محمدمدنی،مفتی سید زین العابدین شاہ،مولانا غلام یاسین قادری،مولانا عارف حسین ،مولانامحب الرسول نوری سمیت جمعیت علماء پاکستان،سنی تحریک،تحفظ ناموس رسالت محاذ، نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان،پاکستان سنی اتحاد کونسل ،انجمن حزب الاحناف،انجمن طلبہ اسلام،بزم نعیمیہ،جماعت اہل حرم پاکستان،مصطفوئی تحریک سمیت دیگر مذہبی وسماجی تنظیموں کاعہدیداران ،نمائندگان، مختلف آستانوں کاسجادہ نشین حضرات،درجنوں دینی مدارس کے ناظمین ومدرسین سمیت ہزاوں طلباء شریک ہوں گے۔ سیمینار صبح 10 سے دن1بجے تک جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1