کم سے کم اجرت 25،پینشن 15ہزار مقرر کی جائے،خورشید احمد
لاہور(پ ر) محنت کشوں کی اْجرت میں مہنگائی کے مطابق اضافہ کیاجائے اورکم سے کم اْجرت 25 ہزار روپے ماہوار مقرر کی جائے ان خیالا ت کا اظہار واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک لیبر یونین کے جنرل سیکرٹری خورشید احمد نے ایک اجلاس سے خطاب کے دوران کیا،انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو بامقصد معیاری روزگار فراہم کئے جائیں،لیبر قوانین میں آئی ایل او کنونشنوں کے مطابق ترقی پسندانہ ترامیم کی جائیں اور بینکوں، نادرا، ریلوے اوپن لائن، زرعی محنت کشوں کی تنظیم سازی کا بنیادی حق بحال کیاجائے۔صنعتی و تجارتی کارکنوں کی کم ازکم پنشن 15 ہزار روپے مقرر کی جائے اور کارکنوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سوشل سیکورٹی سکیم کے تحت معیاری طبی سہولت بحال رکھی جائیں کیونکہ یہ سب سہولیات ملازمین کا حق ہیں