مجبو ر اور بے بس لوگوں کو انصافکی فراہمی زبردست پیشہ ہے،کامل علی آغا
لاہور(جنرل رپورٹر)لاہور سے تعلق رکھنے والے وکلاء رانا عبدالصبور خان ایڈووکیٹ، محمد بلال ایڈووکیٹ، چوہدری عاصم شہزاد بھٹی ایڈووکیٹ، چوہدری فیصل اسلم ساہی ایڈووکیٹ ،مبشر حسین ڈھڈی ایڈووکیٹ، اظہر یاسین ماہلڑہ ایڈووکیٹ ، زاہد ہاشمی ایڈووکیٹ نے مسلم لیگ ہاؤس میں مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات سینٹر کامل علی آغا سے ملاقات کی ۔اور عدالتی معاملات میں انہیں اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر سینٹر کامل علی آغا نے وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء معاشرہ کا ایک اہم حصہ ہیں اور وہ عدالتوں میں مجبور اور بے بس لوگوں کی بے لوث خدمات سرانجام دے کر انہیں انصاف کی فراہمی میں اپنا اہم کردار ادا کریں۔اس موقع پر مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن کے رہنما وکی گجر و دیگر رہنما بھی موجود تھے۔