نوجوان قیادت کے باعث پنجاب ترقی کر رہا ہے،اسدریاض بلوچ

نوجوان قیادت کے باعث پنجاب ترقی کر رہا ہے،اسدریاض بلوچ

لاہور (سٹی رپورٹر) مسلم لیگ (ق) چنیوٹ کے صدر سردار اسد ریاض بلوچ اور جنرل سیکرٹری چودھری سجاد ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ سردارعثمان بزدار کی نوجوان قیادت اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی کے تجربے کے باعث پنجاب حقیقی معنوں میں ترقی کر رہا ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما باؤ رضوان کو صوبائی وزارت ملنے پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف مل کر پنجاب کے عوام کو ہر ممکن ریلیف دیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1