ڈپلیکس اسمائل اگین فاونڈیشن کی جھلسنے والے متاثرین کے لیے تقریب

ڈپلیکس اسمائل اگین فاونڈیشن کی جھلسنے والے متاثرین کے لیے تقریب

لاہور(پ ر) ڈپلیکس اسمائل اگین فاونڈیشن کے تحت تیزاب اور مٹی کے تیل سے جھلسنے والے متاثرین کے لیے تقریب کا اہتمام کراچی کے رائل پام میں کیا گیا، تقریب میں معزز مہمانوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔اس موقع پر سال 2018میں تیزاب گردی اور دیگر واقعات میں جھلس کر متاثرہونیوالی صبا شاہین اور فیضان نے ڈپلیکس اسمائل اگین فاونڈیشن کے تحت ملنے والی ٹریٹمنٹ سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ صبا شاہین نے اپنی میڈیکل پروگریس کا ذکر کرتے ہوئے شرکاء کو اپنی میڈیکل ٹریٹمنٹ سے لیکر بیوٹیشن بننے تک کے دوران کے حالات سے آگاہ کیاجبکہ خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے فیضان نے اپنی دوبارہ زندگی کی جانب پلٹنے سے متعلق کہانی کو لوگوں سے شیئر کیا۔ مسز اشرف ریاض فتیانہ نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور اسمائل اگین فاونڈیشن کی روح رواں مسرت مصباح کو ایسے افراد کے لیے سخت محنت کرنے کے عمل کو سراہا۔ اس موقع پراسمائل اگین فاونڈیشن کی روح رواں مسرت مصباح نے شرکاء سے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے آج یہ کہتے ہوئے انتہائی مسرت محسوس ہوتی ہے کہ ڈپلیکس اسمائل اگین فاونڈیشن اپنے پیروں پر کھڑا ہے، اور معاشرے میں لوگوں کی ترقی اور ان کے علاج میں اہم ستون کی حیثیت اختیار کرگیا ہے۔ مسرت مصباح کا کہنا تھا کہ سال 2018میں ہمارے پاس ملک بھر سے 80مریضوں کی رجسٹریشن بھی اور آج یہ بات فخر سے کہی جاسکتی ہے کہ 101افراد کی ایسی سرجریز کی جاچکی ہیں جس کے بعد وہ اک بار پھر زندگی کی جانب پلٹ چکے ہیں،جبکہ اس دوران 283متاثرین کو نان سرجیکل میڈیکل پروسیجرکے عمل سے گزارا جاچکا ہے۔

کاسمیٹکس کی صنعت اور سیلونز کے شعبے میں ڈپلیکس کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے،ڈپلیکس دہائیوں سے اپنے بالوں کے ڈیزائن میں مہارت اور مختلف نوعیت کے میک اپ میں نمایاں خدمات مہارت اور جدت کے ساتھ پیش کرتا چلا آرہاہے، جبکہ اپنے معاشرتی ذمہ داریوں کو سمجھتے ہوئے ڈپلیکس معاشرے کے بدصورت افراد کو خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کررہاہے۔

مزید : کامرس