ٹورزم اور ہاسپیٹیلیٹی میں طلباء کو جدید تربیت فراہم کریں گے ‘چیئرپرسن ٹیوٹا
لاہور(پ ر)چئیر پرسن ٹیوٹا ندیم الرحمن نے کہا ہے کہ ٹورزم اور ہاسپیٹیلیٹی میں طلباء کو جدید تربیت فراہم کریں گے۔وہ ٹیوٹا پنجاب اور کوتھم کا لج آف ٹورزم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے ساتھ ایم او پر یو دستخط کرنے کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ایم او یو پر چےئرپرسن ٹیوٹا ندیم الرحمن اور کوتھم کالج کے سی ای او ایم شفیق احمد نے دستخط کئے۔اس موقع پر سی اواو ٹیوٹا اختر عباس بھروانہ سمیت ٹیوٹا کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایم اویو کے مطابق کے مطابق ٹیوٹا اور کوتھم کا لج طلباء کو ہاسپیٹیلیٹی ،ٹریول اینڈ ٹورزم ،ائیر لائن مینجمنٹ ،کلینری آرٹس ،بیکنگ اینڈ پیٹسری سمیت ہیلتھ اینڈ فوڈ سیفٹی کے کورسز کروائیں گے۔اس موقع پر اختر عباس بھروانہ نے کہا ان کورسز کے بعد طلباء کو روزگار کے متعد د مواقع دستیاب ہوں گے۔اور ان طلباء کا معیارا س قابل ہو گا کہ یہ بیرون ممالک بھی روزگار کے مواقعوں سے فائدہ اٹھاسکیں۔کوتھم کالج ٹیوٹا کو سلیبس اپ گریڈ کرنے ساتھ فیکیلیٹی ،انفراسٹرکچر اور طلباء کو آن جاب ٹریننگ میں بھی معاونت کرے گا۔