ڈی آئی جی مردان ریجن محمدعلی گنڈاپور کا تھانہ پبی اور تھانہ جلوزئی کا اچانک دورہ

ڈی آئی جی مردان ریجن محمدعلی گنڈاپور کا تھانہ پبی اور تھانہ جلوزئی کا اچانک ...

نوشہرہ(بیورورپورٹ) ڈی آئی جی مردان ریجن محمدعلی گنڈاپور کا تھانہ پبی اور تھانہ جلوزئی کا اچانک دورہ۔تمام رجسٹر ات کا معائنہ کیا ۔پبی DRC میں زیر التواء درخواستوں اور تھانہ جلوزئی میں تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان بھی انکے ہمراہ تھے تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی مردان ریجن محمدعلی گنڈاپورنے تھانہ پبی اور تھانہ جلوزئی کا اچانک دورہ کیا۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر کیپٹن (R)منصور امان بھی انکے ہمراہ تھے۔دورہ کے دوران ڈی آئی جی مردان ریجن محمدعلی گنڈاپور نے تھانہ جات کا مکمل ریکارڈ اور رجسٹرات چیک کئے۔پبی DRC افس میں DRCممبران سے ملے انکی کارکاردگی اور زیر التواء درخواستوں کا جائزہ لیکر اطمینان کا اظہار کیا۔تھانہ جلوزئی میں تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیکر کام جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے کے احکامت جاری کئے۔ڈی آئی جی مردان ریجن محمدعلی گنڈاپورنے تھانہ جات کے عملے کو ہدیات دیتے ہوئے کہا کہ تھانہ میں آنے والے ہرشخص کی عزت نفس کا پورا پورا خیال رکھا جائے۔اُنکے ساتھ خوش اخلاقی اور نرم مزاجی سے پیش آئیں۔اُنکا ہر جائز کام جلد از جلد کرنے کی پوری کوشش کریں۔DIG صاحب نے زیر التوا مقدمات کے جلدی حل کیلئے ہدایات جاری کئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر