صوابی میں مختلف وارداتوں کے دوران 2 افراد جاں بحق

صوابی میں مختلف وارداتوں کے دوران 2 افراد جاں بحق

صوابی( بیورورپورٹ)ضلع صوابی میں قتل کی مختلف وارداتوں میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ لیاقت سکنہ ڈاگئی نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی نور الا مین کو مبینہ طور پر اویس اور تیمور نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ وجہ قتل زبانی تکرار بیان کی ہے دریں اثناء ارشد سکنہ کالو خان نے تھانہ کالو خان میں ایف آئی آر درج کراتے ہوئے بتایا کہ ان کے بھائی سہیل کو مبینہ طور پر شاد علی اور امریز نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا وجہ قتل گھریلو ناچاقی بیان کی ہے۔ کالو خان پولیس نے الگ الگ ایف آئی آر درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے#

مزید : پشاورصفحہ آخر