آئی جی سندھ کی پولیس افسران کی کارکردگی کی ستائش

آئی جی سندھ کی پولیس افسران کی کارکردگی کی ستائش

کراچی (اسٹاف رپورٹر)آئی جی سندھ ڈاکٹر سید کلیم امام نے جرائم کے خلاف پولیس کے منظم اور مربوط ایکشن اور اسکے نتیجے میں مختلف نوعیت کے جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پرایس ایس پیزکورنگی، ویسٹ،سینٹرل، جامشورو،بدین،دادو، مٹیاری، میرپور خاص، حیدرآباداورانکی ٹیمز کی کارکردگی کوسراہتے ہوئے شاباش دی ہے۔پولیس کی جانب سے جرائم کے خلاف مستعد اور متحرک اقدامات کی بدولت مختلف اضلاع کے تھانہ جات کی حدود سے حیدرآباد پولیس نے دو،میرپور خاص پولیس نے08،مٹیاری پولیس نے03،دادو پولیس نے10،جامشورو پولیس نے02،بدین پولیس نے04،سینٹرل پولیس نے04،کورنگی پولیس نے22ملزمان کو باالترتیب گرفتار کیا۔پولیس نیگرفتار ملزمان سے اسلحہ منشیات ودیگر اشیا برآمد کرکے درج مقدمات کے تحت باقاعدہ تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر