جواب داخل نہ کرنے پر محکمہ آبپاشی کو 50 ہزار کا جرمانہ
پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ نے عدالتی احکامات کے باوجود جواب داخل نہ کرنے پر محکمہ ابپاشی پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے جواب مانگ لیاکیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس اکرام اللہ اور جسٹس محمد ایوب پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی درخواست گزار ریاض احمد کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکا موکل 2004 میں محکمہ ابپاشی سے ریٹائرڈ ہوا ہے اور اب ایمپلائز کوٹے میں انکے بیٹے کو بھرتی نہں کر رہے اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں عدالتی احکامات کے باجود ابھی تک محکمے نے جواب تک داخل نہیں کیا ہے جواب داخل نہ کرنے پر فاضل بینچ نے برہمی کا اظہار کیا اور محکمہ ابپاشی پر 50 ہزار روپے کا جرمانہ عائد کرتے ہوئے اگلی سماعت پر جواب داخل کرے کے احکامات جاری کر دہئے