مشہور زمانہ تجوڑی قتل کیس میں نامزد ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری

مشہور زمانہ تجوڑی قتل کیس میں نامزد ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج احسان اللہ نے مشہور زمانہ تجوڑی قتل کیس میں نامزد ملزم کو عدم ثبوت کی بناء پربری کر دیا ملزم دل فرید کی جانب سے کیس کی پیروی دانیال چمکنی ایڈوکیٹ نے کی استغاثہ کے مطابق ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے سابقہ دشمنی کی بنا پر ہدایت اللہ نامی ٹیلر ماسٹر کو 2009 مین قتل کی تھا تاہم تجوڑی پولیس نے 2017 میں ملزم دل فرید کو گرفتار کیا ملزم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ انکے موکل پرعائد الزامات میں کوئی صداقت نہیں اور اس حوالے سے متعدد بار پیش کئے گئے شہادتوں میں بھی تضاد ہے عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد ملزم کو بری کر دیا

مزید : پشاورصفحہ آخر