ڈیرہ‘ بائیک اور ٹریکٹر میں تصادم‘ 1 جاں بحق 1 زخمی

ڈیرہ‘ بائیک اور ٹریکٹر میں تصادم‘ 1 جاں بحق 1 زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)درابن میں موٹرسائیکل اورٹریکٹرٹرالی کے تصادم میں موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق درابن کے علاقہ میں ٹریکٹر ٹرالی اورموٹرسائیکل کے تصادم میں موٹرسائیکل پر سوار ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔ تصادم میں موٹرسائیکل کو بری طرح نقصان پہنچا۔واقعے کی اطلاع پر درابن پولیس موقع پر پہنچ گئی اوراس واقعے کی تفتیش شروع کردی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر