گیس دن سے 143فیصد مہنگی ، شہر مشتعل ، بڑے پیمانے پر احتجاج کی تیاریاں

گیس دن سے 143فیصد مہنگی ، شہر مشتعل ، بڑے پیمانے پر احتجاج کی تیاریاں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)گیس بلوں میں نئے ٹیرف سے دو سوروپے سے دس ہزار روپے تک اضافہ ہوگیا ہے،ہزاروں روپے کے بلوں نے لوگوں کے ہوش اڑا دئیے ۔ گیس کے بلوں میں اضافہ پر عوام چیخ اٹھے ہیں۔ذرائع کے مطابق گیس کے بلوں میں اضافہ نئے ریٹس اور سردیوں کی آمد کا نتیجہ قراردیاگیا ہے04 اکتوبر 2018 کو نئے ٹیرف کے اجراء سے گھریلو صارفین کے لئے گیس دس سے 143 فیصد تک مہنگی ہوگئی ہے50 (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

مکعب فٹ کے سلیب میں پرانا گیس ٹیرف کے تحت 252 روپے کا بل آتا تھا جس میں دس فیصد اضافہ سے ابتدائی سلیب کا بل 275 روپے ہوگیا ہے۔دوسری سلیب میں 100 مکعب گیس استعمال کا بل 15 فیصد اضافہ سے 380 سے 551 تک پہنچ گیا ہے جبکہ تیسرے سلیب میں 220 مکعب فٹ کے ٹیرف میں بیس فیصد اضافہ کیاگیا جس سے تیسرے سلیب کا بل 1851 روپے سے 2216 روپے ہوگیا ہے۔چوتھے سلیب میں 300 مکعب فٹ گیس پر ٹیرف مین 25 فیصد اضافہ وہا ہے جس سے بل 2764 روپے 3449 روہے ہوگیا ہے۔پانچویں ٹیرف میں چارسو مکعب فٹ گیس استعمال کرنے والوں کے ٹیرف میں 30 فیصد اضافہ سے ماہانہ بل 9990 روپے سے 12980 روپے تک پہنچ گیا ہے جبکہ چھٹے سلیب میں 500 مکعب فٹ گیس کے استعمال سے بل میں 143 فیصد اضافہ ہوا ہے جس سے ماہانہ بل 12482 روپے سے 30339 روپے تک پہنچ گیا ہے اور ساتوں سلیب میں 500 مکعب فٹ سے زیادہ گیس استعمال پر بل 14973 روپے سے 36402 روپے تک بل پہنچ گیا ہے۔صارفین گیزر اور ہیٹر کے استعمال کے بڑھنے کے باعث ان کے بلوں میں اضافہ ہوا جبکہ نئے ریٹس کے باعث بھی بل بہت بڑھ گیاہے جس پر عوامی سماجی شہری حلقوں محسن علی شاہ جہانگیر احمد، محمد حسین، رانا اکرام، اختر علی، رفیع احمد، غلام رسول، علی محمد ،اکمل خان ودیگر اورگھریلو خواتین شریفاں بی بی سمرا علی کنول بی بی زرقاں مائی ،شبانہ کوثر ،پروین مائی سمیت دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان عمران خان وفاقی وزیرپٹرولم و گیس چیئرمین سوئی گیس سمیت متعلقہ اعلی حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے دریں اثنا مختلف شہروں میں گیس بل ملتے ہی شہری ‘ تاجر تنظیموں نے احتجاج کیلئے رابطے شروع کردئیے ہیں ۔
گیس اضافہ