ضلع کونسل ڈیرہ ‘ وائس چیئرمین الیکشن ‘ 3امیدوار آمنے سامنے ‘ جوڑ توڑ میں تیزی
ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)وائس چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازیخان کے الیکشن میں امیدواروں کو نشانات الاٹ کردئیے گئے جبکہ ایک امیدوار نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے اور اب تین امیدوار میدان میں ہیں اپنے کاغذات نامزدگی واپس لینے والوں میںیونین کونسل جھوک(بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
اتراکے چیئرمین میاں ظفر حیات ڈاھا شامل ہیں جبکہ تین امیدواروں میں یونین کونسل فورٹ منرو کے چیئرمین محمد اقبال خان لغاری یونین کونسل نتکانی کے چیئرمین نذرحسین خان کلاچی اور یونین کونسل چوٹی زیرین کے چیئرمین محمدحسنین خان لغاری شامل ہیں امیدواروں کو نشانات بھی الاٹ کردیئے گئے ہیں جس کے مطابق محمد اقبال لخان لغاری کو بکری ،نذر حسین خان کلاچی کو گلدان اور محمد حسنین خان لغاری کو ٹرانسفارمرکا نشان الاٹ کیا گیا ہے اس عہدہ کے لئے پولنگ19 فروری کو ہوگی یہ امر خاص طور پر قابل ذکر ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن نے اس نشست کے لئے کسی کو بھی اپنا امیدوار نامزد نہیں جبکہ بلدیاتی انتخابات جماعتی بنیادوں پر منعقد ہوئے تھے جس میں مسلم لیگ ن نے سب سے زیادہ نشستیں حاصل کی تھیں اور ضلع کونسل کے چیئرمین اور دو وائس چیئرمینوں کے انتخابات میں بھی مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوار کامیاب ہوئے تھے تاہم وائس چیئرمین ضلع کونسل کی خالی نشست پر حکمران پاکستان تحریک انصاف سمیت کسی بھی پارٹی نے اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا۔الیکشن قریب آتے ہی جوڑ توڑ میں تیزی آگئی ہے ۔
الیکشن