منشیات فروشی پر جھگڑا ‘ 1ہلاک ‘ بھائی ‘ بھتیجوں کیخلاف پولیس کارروائی شروع

منشیات فروشی پر جھگڑا ‘ 1ہلاک ‘ بھائی ‘ بھتیجوں کیخلاف پولیس کارروائی شروع

چوک مہرپور(نمائندہ پاکستان) بھائیوں کے ہاتھوں ایک بھائی قتل کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق تھانہ خانگڑھ کے نواحی علاقہ بستی بمب والا قصبہ جنوبی میں محمدسلیم عرف شیمالاڑ نے اپنے بیٹوں محمدنعیم 'محمد ندیم اور بھائی محمد باقر اور دوست عبدالجبار کے ہمراہ اپنے بھتیجے جاوید سے جھگڑا کیا تو شوروا(بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

ویلا پر اسکا والد محمدشفیع لاڑ چھڑانے آ گیا تو ملزمان نے اسے بھی خوب تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔اطلاع ملنے پر خانگڑھ پولیس نے متوفی محمدشفیع لاڑ کی لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کرایا اور محمدجاوید کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے،ذرائع کے مطابق دونوں بھائی منشیات فروشی کرتے تھے کچھ روز قبل بھی شیما لاڑنے پولیس کومخبری کرکے اپنے بھائی اور بھتیجے کو گرفتار کرایاتھا۔

بھائی ہلاک

Ba

مزید : ملتان صفحہ آخر