اردن میں سابق عہدیداروں سمیت 54افرادپر کرپشن کے الزام میں فرد جرم عائد

اردن میں سابق عہدیداروں سمیت 54افرادپر کرپشن کے الزام میں فرد جرم عائد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


عمان (این این آئی)اردن کے پراسیکیوٹر جنرل نے اسٹیٹ سیکیورٹی عدالت میں سابق حکومتی عہدیداروں سمیت 54 افراد کے خلاف کرپشن کے الزام میں فرد جرم عاید کرنے کی سفارش کی ہے جس کے بعد ملزمان کے خلاف فرد جرم عاید کی گئی ہے۔ ملزمان میں سابق وزیر برائے پانی و بجلی، ڈائریکٹر جنرل کسٹمز اور دیگر اعلی عہدیدار شامل ہیں۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق اردن میں بدعنوانی کی روک تھام کے حوالے سے ہونے والی تحقیقات کے دوران سابق وزیر پانی منیر عویس، کسٹمز ڈائریکٹر میجر جنرل ریٹائرڈ وضاح الحمود، سابق مشیر وھب العواملہ پر الدخان المقلدکارخانہ کیس میں کرپشن کے مرتکب پائے گئے (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

۔پراسیکیوٹر جنرل کا کہنا تھا کہ ملزمان نے عہدے اور منصب کا ناجائز استعمال کر کے کسٹمز کے شعبے میں اسملگنگ، ٹیکس چوری، رشوت وصولی اور خود رشوت دینے جیسے جرائم کا ارتکاب کیا۔سابق حکومتی عہدیداروں سمیت ان تمام ملزمان کو گذشتہ ماہ حراست میں لیا گیا تھا۔ حال ہی میں ایک اردنی کاروباری شخصیت کوترکی نیاردن کے حوالے کیا تھا۔ مرکزی ملزم عوانی مطبع مختلف اداروں کے اعزازی سربراہ رہ چکے ہیں۔ ملزمان میں چھ بدستور مفرور ہیں۔