توہین عدالت، سیکرٹری ہاؤسنگ ،6ڈیویلپمنٹ اتھارٹی چیئرمینز کو نوٹس

توہین عدالت، سیکرٹری ہاؤسنگ ،6ڈیویلپمنٹ اتھارٹی چیئرمینز کو نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس فرخ عرفان خان نے عدالتی حکم کے باوجود پنجاب کی 6 ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمینوں کا دوبارہ تقرر کرنے کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر سیکرٹری ہاؤسنگ اور 6ڈویلپمنٹ اتھارٹیوں کے چیئرمینوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 14 فروری کو وضاحت طلب کرلی ہے ۔یہ درخواست یاسر چودھری کی طرف سے دائر کی گئی ہے (بقیہ نمبر55صفحہ12پر )

جس میں کہا گیاہے کہ عدالت نے فیصل آباد، سرگودھا،ملتان ،بہالپور،گوجرانوالہ اور راولپنڈی کی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کے چیئرمینوں کے تقررکا نوٹیفکیشن معطل کررکھاہے ،یہ معاملہ عدالت میں زیرسماعت ہے ،عدالتی حکم کے بعد چیئرمینوں کو ہٹا کر نئے نوٹفکیشن کے ذریعے دوبارہ تعینات کردیا گیا ہے،جوکہ توہین عدالت ہے ،تحریک انصاف کی حکومت نے ڈویلپمنٹ اتھارٹیزکے چیئرمینوں کا سیاسی بنیادوں پر تقرر کیا،ناکام سیاسی لوگوں کو نوازنے کے لئے انہیں کھربوں روپے کے فنڈز پر بٹھایا گیا ہے، قانون میں ڈویلپمنٹ اتھارٹیزکا چیئرمین مئیر یا ناظم کو ہی لگایا جاسکتا ہے۔
چیئرمینز نوٹس