’’ریاست مدینہ ‘‘میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے ‘ تبدیلی سرکار کہاں گئی ‘ ثاقب خورشید

’’ریاست مدینہ ‘‘میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے ‘ تبدیلی سرکار کہاں گئی ‘ ثاقب ...

کرم پور ( نمائندہ پاکستان ) حکومت عوام کو سہولتیں دینے میں ناکام ہو چکی ہے ملک میں دوبارہ اندھیرے چھا گئے ہیں ۔مہنگائی کے جن سے عوام تنگ ہو کر خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو گئی ہے ۔ان خیالا ت کا اظہار مسلم لیگ ’’ن‘‘ کے ایم پی اے میاں ثاقب خورشید نے پر نسپل علاقہ اقبال سکول میاں منظور احمد صفدر کی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنان سے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف نے ریاست مد(بقیہ نمبر56صفحہ12پر )

ینہ کا وعدہ کیا تھااور اب ریاست مدینہ میں بے روزگاری بڑھ رہی ہے لوگ خود کشیاں کررہے ہیں حج کو مہنگا کر دیا ہے ۔عوام کو سہولتیں دینے کے بجائے مہنگائی کر دی ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ دوبارہ شروع ہو چکی ہے لوگوں کے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے ہیں۔انہوں نے نے مزید کہاکہ مسلم لیگ ’’ن‘‘ کی حکومت جلد قائم ہو جائے گی ۔ جو عوام کو روز مرہ زندگی کی تمام سہولتیں سستی مہیا کرے گی اور لوگوں کی زندگی میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب آئے گا۔ اس موقع پر میاں منظور احمد صفدر میاں نورمحمد،محمد اقبال بھارا،اور دیگرموجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر