وہاڑی ‘ ڈاکٹرز ‘ وکلاء تنازعہ ‘ ڈسٹرکٹ بار کاحتجاج ‘ روڈ بلاک ‘ نعرے بازی

وہاڑی ‘ ڈاکٹرز ‘ وکلاء تنازعہ ‘ ڈسٹرکٹ بار کاحتجاج ‘ روڈ بلاک ‘ نعرے بازی

وہاڑی(بیورورپورٹ+نمائندہ خصوصی)ڈاکٹرز اور وکلاء کے درمیان ایف آئی آر معاملہ طول پکڑ گیا نثار جٹ ایڈووکیٹ کے خلاف کراس ورشن کے اندراج پر ڈسٹرکٹ بار نے احتجاج,وکلا نے ملتان روڈ بلاک کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا تفصیل کے مطابق وہاڑی میں وکلاء اور ڈاکٹرز کے درمیان جھگڑا نیا موڑ اختیار کرگیا وکیل کی طرف سے ڈیوٹی ڈاکٹر پر ایف آئی آر پھر نثار جٹ ایڈووکیٹ کے خلاف(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

کراس ورشن ایف آئی آر درج ہونے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار نے ہڑتال کردی اور ڈی پی او آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا صدر ڈسٹرکٹ بار شکیل احمد تارڑ اور جنرل سیکرٹری علی اعجاز چوہدری نے مظاہرہ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ نثار جٹ کے خلاف من گھڑت کراس ورشن درج کیا گیا ہے ہم پولیس کے رویہ کے خلاف سراپا احتجاج ہیں کسی بھی وکیل کے خلاف کاروائی سے پہلے بار کو اعتماد میں لیا جائے اور جھوٹی,بے بنیاد کراس ورشن فوری خارج کیا جائے وکلاء احتجاج کرتے ہوئے مین ملتان روڈ پر پہنچ گئے اور ملتان روڈ بند کردیا وکلاء نے اپنے مطالبات کے حق میں شدید نعرے بازی بھی کی موقع پر پہنچ کر ڈی ایس پی ٹریفک ملک رئیس نے معاملات کو بیٹھ کر حل کرنے کا یقین دلایا. جس پر وکلاء نے پر امن طور پر روڈ کھول دیا احتجاج میں سابق صدر بار راؤ شیراز رضا،مہر شیر بہادر لک،رانا شعیب اصغر،خضر حیات تارڑ،بابر زمان ،محمد اعظم چوہدری،اقراء فیض رانا،رانا رفاقت ایڈووکیٹ سمیت سینکڑوں وکلاء نے شرکت کی۔

تنازعہ

مزید : ملتان صفحہ آخر