ضلع بہاولپور میں 56سے زائد غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ کالونیاں قائم کرنیکا انکشاف
بہاولپور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کی آڑمیں دونمبرمافیا نے شہریوں سے کروڑوں روپے لوٹ لیے زرعی اراضی کی سکنی میں تبدیلی اور منظوری کے بغیر فروخت اورتعمیرات کاکام شروع ہوگیا تفصیل کیمطابق بہاولپورضلع بھرمیں 56 سے زائد غیر رجسٹرڈ ہاؤسنگ کالونیاں قائم ہوچکی ہے ذرائع نے بتایاہے کہ بہاولپورشہرمیں غیرقانونی ہاؤسنگ سکیموں کے نام پرایک اوربڑافراڈ ہواہے(بقیہ نمبر27صفحہ12پر )
جس میں حاجی اسلم نامی شخص نے موضع ساہلاں اورموضع باقرپورمیں مختلف افراد سے35 ایکڑ سے زائد زرعی رقبے خرید کیے اوران رقبوں کی سکنی رقبوں میں منتقلی کے بغیر ہی فروخت شروع کردی اس طرح30 ہزار روپے فی مرلہ کے حساب سے خریدکیے گئے رقبے3 لاکھ روپے فی مرلہ کے حساب سے فروخت کرتارہاہردوتین ایکڑ پرمشتمل کالونی بناتااورفروخت کردیتاہے ان ہاؤسنگ کالونیوں میں میونسپل کارپوریشن اورہاؤسنگ ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی بھی کی گئی وہاں پرمسجد ، قبرستان سٹرکو ں اورپلے گراؤنڈ وغیرہ کارقبہ بھی نہ چھوڑاگیامقامی کونسلر نے اس کیخلاف میئرمیونسپل کارپوریشن ڈپٹی کمشنر بہاولپوراورنیب کوبھی تحریری درخواستیں دیں اے سی ٹی نے مذکورہ بالاکالونیوں کی خریدوفروخت پرپابندی بھی عائدکی اس کے باوجود عملہ محکمہ مال نے پرت جاری کرکے سینکڑوں انتقالات درج کرادیئے اس حوالے سے گزشتہ روز ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن ملک منیراقبال چنڑنے بھی میئرکی کرپشن اور56 غیررجسٹرڈ ہاؤسنگ کالونیوں بارے میڈیا کے سامنے انکشافات بھی کیے ہیں بتایاگیاہے کہ لینڈمافیا کاسرغنہ حاجی اسلم نے خزانہ سرکار کو9 کروڑ روپے سے زائد کاجھٹکا لگایاہے ذرائع نے یہ بھی بتایاہے کہ حاجی اسلم مسلم لیگ ن کاکارندہ ہے میئرمیونسپل کارپوریشن عقیل نجم ہاشمی نے اسے مسلم لیگی ہونے کی بناپر ڈھیل دے رکھی ہے۔ اس حوالے سے حاجی اسلم کاکہناہے کہ اس کیخلاف مقامی کونسلر محمدشہزاد نے درخواستیں دی تھیں اسے خاموش کرالیاہے جبکہ میئرعقیل نجم ہاشمی نے اپناموبائل نمبر0301.8680028 اٹینڈہی نہ کیا۔