آر ٹی او ‘ملک عامر ڈوگر کے میرج کلب کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس

آر ٹی او ‘ملک عامر ڈوگر کے میرج کلب کو ٹیکس ادائیگی کا نوٹس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (نیوز رپورٹر ) ریجنل ٹیکس آفس (آر ٹی او) ان لینڈ ریونیو ملتان نے ممبر قومی اسمبلی ملک عامر ڈوگر کے میرج کلب پر 3 کروڑ 78 لاکھ روپے ٹیکس کی ادائیگی کے لئے نوٹس جاری کردیا ہے ذرائع کے مطابق وہاڑی روڈ پر واقع راجھستان میرج کلب ایم این اے ملک عامر ڈوگر کا ملکیتی ہے جس کا کئی سالوں سے ٹیکس ہی ادا نہیں کیا گیا تھا ریجنل ٹیکس آفس کی ٹیم نے میرج کلب کے نام متعدد بار نوٹس بھجوائے (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

گئے تاہم ٹیکس نادہندہ کی جانب سے ٹیکس کی عدم ادائیگی اور جواب داخل نہ کرنے پر گزشتہ روز اسسٹنٹ کمشنر ثناء سلیم ڈوگر نے مذکورہ میرج کلب کو 3 کروڑ 78 لاکھ روپے کا ٹیکس نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ عدم ادائیگی پر کلب مالک کے اکاؤنٹس منجمد کرکے واجب الادا رقم وصول کی جائیگی۔
آر ٹی او