ترقیاتی منصوبے ‘ پنجاب پولیس کو 15فروری سے قبل تجاویز ارسال کرنیکی ہدایت

ترقیاتی منصوبے ‘ پنجاب پولیس کو 15فروری سے قبل تجاویز ارسال کرنیکی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)پنجاب پولیس کو مالی سال2019۔20ء کیلئے ڈویلپمنٹ منصوبوں کے لئے تجاویز 15 فروری سے قبل ارسال کرنے کے آئی جی پنجاب کی طرف سے احکامات جاری کردئیے گئے ۔ ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب امجد جاوید سلیمی نے سی سی پی او ملتان سمیت تمام آر پی اوز اور ڈی پی اوز سے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات طلب کرلیں۔ انہیں ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ(بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے تجاویز 15 فروری سے قبل ارسال کی جائیں۔ اس کے بعد ملنے والے منصوبوں کو آئندہ مالی سال میں شامل نہیں کیا جائے گا۔رواں مالی سال 208 منصوبوں پر کام جاری ہے جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 350 سے زائد منصوبوں کی تفصیلات ڈویلپمنٹ برانچ کو موصول ہوچکی ہیں۔
15فروری